گوادر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

368

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت دلسرد ولد بودل کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ شخص ساحلی علاقے پسنی سے حراست میں لیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب فورسز نے بڑی تعداد میں علاقے کو گھیرے میں کے گھر پر چھاپہ مارکر اس کو حراست میں لیا ہے۔