تربت: سنیٹر اکرم دشتی اور سابق وزیر لالہ رشید کے قافلے پر فائرنگ

560

نیشنل پارٹی کے رہنما لالا رشید دشتی اور سینیٹر کہدہ اکرم دشتی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،

تفصیلات کے مطابق دشت کھڈان کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیر لالہ رشید اور سنیٹر کہدہ اکرم دشتی کے قافلے پر فائرنگ کی۔ بتایا جارہا ہے کہ گولیاں گاڑی سامنے والی شیشے پر لگی تاہم بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

واقعہ کے بعد انتظامیہ اور فورسز جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوچکے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

ابتک واقعہ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کی آزادی پسند و قوم پرست پارٹیاں و مسلح تنظیمیں پاکستانی انتخابات کو مسترد کرتے رہے ہیں جبکہ حالیہ انتخابات کی تیاریاں شروع ہونے کے بعد سے آزادی پسند تنظیموں نے عوام کو الیکشن مہم سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے دنوں تربت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی سابق سنیٹر اسلم بلیدی ایک حملے میں زخمی ہوئے تھے۔