کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موسم سرما کے رنگ نظر آنے لگے، کہیں بارش اور کہیں برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمان سے گرتی برف سے نظارے حسین ہوگئے، کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین، مستونگ، قلات، قلعہ عبداللہ، نوشکی، لورالائی ،خاران ،سوراب ،قلات ،منگچر، ڈیرہ بگٹی ،صحبت پور ،جعفرآباد،سمیت کئی علاقوں میں بارش سے موسم شدید سرد ہوگیا۔
قلات میں پارہ منفی 3، زیارت میں منفی 2 اور کوئٹہ میں منفی ایک تک گر گیا ہے۔
اسی طرح بلوچستان کے شہر خاران اور ملحقہ علاقوں میں موسم سرما کی پہلی تیز بارش و ژالہ باری شروع ہوگئی ہے۔ گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کے باعث بارانی پانی سے شہر کی سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر ر ہے ہیں شہر میں بڑے پیمانے پر مکانات کے زیر اب آنے سے کچے مکانات اور دیواریں گرنے کے واضح امکانات ہیں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا دوسری جانب بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی بجلی غائب ہوگئی ہے اندھیرے میں تیز بارش سے لوگوں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
سوراب سمیت مضافاتی علاقوں میں گزشتہ رات 10 بجے سے وقفے وقفے کے بارش جاری رہا بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ بجلی اور گیس غائب،عوام پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔
ڈیرہ بگٹی اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا، بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
جنوری 2024 سردی کی پہلی بارش صحبت پور ضلع بھر میں جاری کبھی ہلکی کبھی تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
صحبت پور ضلعی ہیڈکوارٹر کے مین شاہراہ سمیت گلی کوچوں میں شہر میں صفائی ستھرائی کے فقدان کی وجہ سے اور ضلعی انتظامیہ نااہلی کی وجہ سے بارش کی وجہ سے کیچڑ اور پانی کی وجہ سے شہری گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔
خضدار میں بارش سے سردی میں اضافہ خضدار کے نواحی علاقوں زیدی فیروز آباد پیرعمر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی روڈ راستوں پر پانی جمع ہو گیا سردی میں اضافے سے غریب عوام پریشان کیونکہ ایل پی جی گیس اور لکڑی زیادہ مہنگی ہونے کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید سے باہر خضدار شہر میں ہر دکان پر اپنی من پسند کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے انتظامیہ کی طرف سے کھلی چھوٹ دی گئی ہے ہر کوئی غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔
زیارت وادی زیارت و گردنواں میں شہر میں چھ انچ جبکہ پہاڑوں پر آٹھ انچ کے قریب برف پڑ چکی ہےبرفباری کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا جو صبح سویرے تک جاری رہا۔ برفباری کے باعث زیارت شہر پہاڑوں نے دلکش مناظر پیش کیا۔ برفباری کے اس حسین مناظر کو مقامی لوگ اور باہر سے آئے ہوئے سیاح خوب محظوظ ہورہے ہیں۔ برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے آج کم سے کم درجہ حرات منفی دو ریکارڈ کیا گیا۔