الیکشن کے دن حصہ لینے والے اپنی جان و مال کے ذمہ دار خود ہونگے۔ بی ایل ایف

1073

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی الیکشن کمیشن کے ریجنل آفس پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات کے دن دو بجے تربت میں الیکشن کمیشن کے ریجنل آفس پر سرمچاروں نے دستی بم سے حملہ کرکے اندر داخل ہوگئے۔ دفتر کے اندر دو طرفہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے موقع پر موجود تین پولیس اہلکاروں کے ہتھیار بھی اپنے قبضے میں لے لئے۔

فوٹو: بی ایل ایف میڈیا ونگ آشوب

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی انتخابات مقبوضہ بلوچستان میں قبضہ کو تقویت فراہم کرنے کے لئے ہے۔ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انتخابات کو رد کریں۔ ریاستی انتخابات میں حصہ لینا ریاستی غلامی کو قبول کرنے کے برابر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے تنبیہ کرنے کے باوجود پولیس و دیگر ذیلی ادارے قبضہ گیر پاکستانی فوج کے ہاتھوں استعمال ہورہے ہیں، کل حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار نے مزاحمت کی اور سرمچاروں پر فائرنگ کی۔جوابی فائرنگ سے وہ ہلاک ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہا کہ ہم ایک بار پھر پولیس سمیت تمام فورسز کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ الیکشن کے دن ہرپولنگ اسٹیشن سرمچاروں کے نشانے پر ہے، حصہ لینے والے اپنی جان و مال کے ذمہ دار خود ہونگے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔