منظور پشتین کو پتہ نہیں تھا کہ بلوچستان آنے کیلئے اسلام آباد سے ویزہ لینا پڑتا ہے ۔ جاوید مینگل

644

بلوچ قوم پرست رہنماء میر جاوید مینگل نے کہا ہے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کے قافلے پر فائرنگ اور انہیں گرفتار کرنا ریاستی جبر کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ منظور پشتین کو یہ پتہ نہیں تھا کہ بلوچستان ایک مقبوضہ علاقہ ہے اور یہاں جانے کے لئے اسلام آباد سے ویزہ لینا پڑتا ہے، ریاست بلوچستان کو نوگو ایریا بنا کر بلوچ نسل کشی جاری رکھنا چاہتی ہے اور انہیں تربت دھرنے میں شرکت سے روکنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان ایک مقبوضہ علاقہ ہے۔

میر جاوید مینگل نے مزید کہا کہ جب تک بلوچ، پشتون، سندھی سمیت مظلوم متحد نہیں ہوں گے تو وہ اس طرح ریاستی مظالم کا شکار رہیں گے۔