سوراب: بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ کے شرکاء پر فورسز کا تشدد ، خاتون سمیت دو افراد زخمی

262

سوارب سے آمد اطلاعات کے مطابق بیتگو کراس سکندر چیک پوسٹ پر پولیس کا تربت سے جاری لانگ مارچ کے قافلے پر دھاوا بولتے ہوئے خاتون سمیت دو افراد کو زخمی کردیا جن میں ایک شدید زخمی شامل ہے۔

واضح رہے کہ لانگ مارچ کے قافلے کو آج صبح زاوہ چیک پوسٹ اور سوراب بائی پاس کے درمیان روڈ پر کنٹینرز رکھ کر راستہ بند کر دیا گیا تھا تاہم لانگ مارچ کے شرکا نے کنٹینرز عبور کرکے سوراب پہنچ گئے۔

‎سوراب پہنچنے پر گوڈا چوک پر دھرنا دیا گیا جس میں لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت سینکڑوں افراد شریک رہے اور لاپتہ افراد کی رجسٹریشن کیلئے ڈیسک قائم کیا گیا۔

لانگ مارچ منتظمین کا کہنا ہے کہ ریاستی جبر سے یہ قافلہ نہیں روک سکتا ہے۔ رات کو قلات میں پڑاؤ ہوگا ۔ جبکہ اگلی منزل منگچر، مستونگ اور بعد میں کوئٹہ روانہ ہونگے۔