بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات میں مجموعی طور پر خواتین سمیت پانچ افراد جانبحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے-
تفصیلات کے مطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی وڈھ عمر مینگل خاندان کے تین دیگر افراد سمیت آر سی ڈی کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایک خوفناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں-
انکی گاڑی کو وڈھ کے مقام پر حادثہ پیش آیا تھا، جانبحق افراد میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ہیں-
ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے-
ادھر وندر پولیس تھانے کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم کے باعث موٹر سائیکل پر سوار نصراللہ نامی 15 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں حب منتقل کیا گیا-
طبی امداد کے دؤران نوجوان زخموں کی تاب نالاتے ہوئے چل بسے پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے-