خاران میں موبائل ٹاور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں. بی آر جی

289

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا میں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج شام پانچ بجے خاران کے علاقے بلندوک کے پہاڑ پر جاسوسی کے مقصد سے نصب یوفون کمپنی کے ایک ٹیلی کام ٹاور پر حملہ کرکے اسے مشینری سمیت ناکارہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹاور علاقے میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کیلئے جاسوسی کے طور پر استعمال ہورہا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔