ایمبولینسز کے قافلے کو وندر میں کوسٹ گارڈ نے تین گھنٹے روکے رکھا۔ ینگ ڈاکٹرز

444

کوئٹہ سے کراچی بھیجے جانے والے 5 ایمبولینسز کے قافلے کو کوسٹ گارڈ نے تین گھنٹے تک وندر میں روکے رکھا، کانگو وائرس سے متاثرہ ایک ڈاکٹر انتقال کرگیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کوئٹہ میں کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ اپنی مدد آپ کے تحت ڈاکٹروں کو کراچی بھیجا جا رہا ہے۔ حکومت صحت کی سہولیات کے حوالے سے کوئی تعاون نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کراچی بھیجے جانیوالے ایمبولینسز کے قافلے کو تین گھنٹے تک کوسٹ گارڈ نے وندر میں روکے رکھا جس سے ایک مریض جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر کی کانگو سے ہلاکت کا ذمہدار حکومت ہے، نگراں حکومتی صرف کاغذی شیر کے سوا کچھ نہیں ۔