مند: دستی بم پھٹنے سے کمسن لڑکا زخمی

270

ضلع کیچ کے ایرانی سرحد سے ملحقہ علاقے مند عبدوئی سرحد میں دستی بم کے دھماکے سے بارہ سال کا لڑکا دلجان ولد معیار ساکن عبدوئی زخمی ہوگیا۔

جن کو فوری علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔