حماس نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ کے خلاف اپنی جارحیت نہیں روکتا اسرائیل کے مغوی فوجیوں کی رہائی کے معاملے پر بات نہیں ہو سکتی۔
یہ بات حماس کے عہدے دار اسامہ حمدان نے لبنان سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کی ہے۔
اسامہ حمدان کا کہنا تھا ہم واضح طور پر کہیں گے اسرائیلی مغویان کی رہائی کا معاملہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں ہی ہو سکتا ہے۔
تاہم اس موضوع کہ اسرائیلی فوجیوں کو چھوڑ دیا جائے ہم اس وقت تک بات بھی نہیں کریں گے جب تک اسرائیل غزہ پر اپنی جارحیت کا خاتمہ نہیں کرتا۔