خضدار: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

231

اتوار کے روز خضدار میں فائرنگ سے کریم اللہ ساسولی جاں بحق ہوگیا ۔

مقتول کریم اللہ ساسولی خضدار پریس کلب کے سابق صدر محمد خان ساسولی کا بھتیجا اور سابق فنانس سیکریٹری خضدار پریس کلب محمد خان ساسولی کے کزن تھے ۔

کریم اللہ ساسولی ولد محمد اسماعیل ساسولی آج شام کو جھالاوان کمپلیکس میں خریداری کررہے تھے کہ ان پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی اور وہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگیا جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چند ماہ پہلے محمد خان ساسولی پر بھی خضدار سونیجی فائرنگ کی گئی تھی جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے ۔