تمپ میں پاکستانی فوج پر حملہ اور جاھو میں یوفون ٹاور کو نذر آتش کیا ۔بی ایل ایف

291

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے اتوار اور پیر کی رات نوبجے ملانٹ ، تمپ میں قائم پاکستانی فوجی چوکی کو نشانے میں لے کر اس پر اے ون گولے فائر کیے۔ اس حملے میں پاکستانی فوج کا کم از کم ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

ترجمان نے کہاکہ جبکہ 30 ستمبر کی رات 8 بجے بلوچ سرمچاروں نے جاھو کے علاقے کورک میں ایک سبوتاژی کارروائی میں یوفون کمپنی کے موبائل ٹاور کی مشینری نذر آتش کرکے ناکارہ کردیا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض دشمن کے مفادات پر بلوچستان کی آزادی تک بی ایل ایف کے حملے جاری رہیں گے۔