آواران: فورسز کیمپ پر حاضری کے دوران نوجوان جبری لاپتہ

233

بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت خدا رحم ولد حاصل کے نام سے ہوئی ہے جو کولواہ مراشم کا رہائشی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے نوجوان کو 29 ستمبر کو حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 28 ستمبر کو پاکستانی فوج نے مذکورہ نوجوان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا خدا رحم کی غیر موجودگی میں گھر والوں کو کہا گیا کہ خدا رحم پیشی کے فورسز کیمپ بھیج دیں اگلے دن جب وہ آواران ایف سی کیمپ گیا تو فورسز نے اس کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔