ایلون مسک کا غزہ کےاداروں کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان

95

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ امدادی تنظیمیں کے ذریعے غزہ کے شہریوں کو انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صرف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اب تک واضح نہیں غزہ میں زمینی روابط کا اختیار کس کے پاس ہے، وہاں سے کسی نے اس متعلق رابطہ نہیں کیا۔

صارف نے ٹوئٹ کیا تھا کہ غزہ میں بمباری ہو رہی ہے جس کے باعث انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز منقطع ہوگئیں، شہریوں کو فوری طور پر اسٹار لنگ سروس کی ضرورت ہے۔

ٹوئٹ میں صارف نے یہ بھی کہا کہ برائے مہربانی اس کی تحقیقات کریں کیونکہ وہاں کے لوگ دنیا کو اپنی تکلیف اور مشکلات کے بارے میں نہیں بتا پا رہے۔

اسٹار لنک ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی ایک سروس ہے جو سیٹلائٹ کے ذریعے تیز اور سستا ترین انٹرنیٹ فراہم کرتی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین غزہ کے شہریوں کو انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے کیے گئے زمینی حملوں میں غزہ کی انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز منطقع ہوگئیں اور شہریوں کا دنیا بھر سے رابطہ ختم ہوگیا۔