ڈیرہ بگٹی سے گرفتار چار افراد کو تحقیقات کے بعد رہا کردیا- بی ایل ٹی

524

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آٹھ ستمبر کو ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے گرفتارچار افراد کو تحقیقات کے بعد آج رہا کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ چار لوگوں کی مکمل چھان بین کی گئی اور ایسا کوئی جرم ثابت نہیں ہوا جن کی وجہ سے وہ قابل قتل ہو-

میران بلوچ نے مزید کہا اس کے علاوہ قبیلے کے عمائدین کی اس ضمانت پر انہیں رہا کردیا گیا ہے کہ وہ مستقبل میں کسی ریاستی مشینری کا حصہ نہیں ہونگے۔