خاران: تعلیم کے فائدے اور افادیت، طلباء کی جانب سے تقریب کا انعقاد

76

بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کا داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد کیا گیا-

بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کیجانب سے سالانہ داخلہ مہم کے حوالے سے یونیورسٹی تا چیف چوک آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا واک میں طلباء و طالبات بچوں اور خاران کے سیاسی پارٹیوں سمیت سول سوسائٹی کے رہنماوں نے شرکت کی-

اگاہی واک سے ڈاریکٹر سب کیمپس یونیورسٹی اقیل بلوچ، ٹیچر ایسوسی ایشن کے احمد مہر بلوچ، نیشنل پارٹی کے کے ڈی خالق داد، سوشل ایکٹیوسٹ سفرخان راسکوئی، مراد جان بلوچ، اور صادیہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم یا معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا کیونکہ تعلیم ہی وہ زیور ہے جو انسان کو ایک بہترین کامیاب مقام تک پہنچا سکتا ہے-

انہوں نے کہا بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران میں سالانہ داخلہ مہم کا سلسلہ جاری ہے ایف اے ایف ایس سی کے طلباء و طالبات بڑھ چڑھ کر داخلہ مہم میں حصہ لیں اور گھر کے دلیز پر اور یونیورسٹی میں تین نئی مضامین پر کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے خاران کے طلباء و طالبات اس طرح کے مواقع سے استعفاہ حاصل کرے اعلیٰ تعلیم حاصل کرے-

اس حوالے سے خاران کے سیاسی و شہری تنظیموں کا کہنا تھا ایسے تقاریب کا انعقاد شہر میں بچوں اور نوجوانوں کو تعلیم کے طرف راغب کرنے کے لئے فائدہ مند ثابت ہونگے اس حوالے شہریوں کو تعلیمی اداروں کی مدد کرنی چاہیے-