ضلع کیچ کا رہائشی شخص کراچی سے جبری طور پر لاپتہ
پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے علاقے تمپ کلاھو کیچ کے رہائشی نعیم ولد حاصل خان نامی نوجوان کو لیاری کراچی سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔
بتایا جارہاہے کہ مذکورہ شخص اپنے بچے کو علاج کے لیے کراچی لے گیے تھے۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے مذکورہ شخص کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں مہینے کے تین ہفتوں میں بلوچستان بھر سے جبری گمشدگیوں کے بیس سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔