ضلع کیچ کے علاقہ کولواہ رودکان میں گٹ ءِ کور کے مقام پر نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کیجانب سے پہاڑی پر نصب کیمرے کو تباہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ضلع کیچ کے بیشتر پہاڑی علاقوں میں فورسز نے اپنے حفاظت کے لئے کیمرے نصب کئے ہیں ۔
گذشتہ دنوں تربت شہر میں پاکستان فوج کے نصب کیے گئے کیمروں کو مسلح افراد نے نشانہ بناکر تباہ کیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔
ماضی میں پاکستان فوج کے پوسٹس پر حملوں کے دوران بھی فوج کے سرویلنس ڈرونز کو بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے مار گرایا گیا ہے۔