کیچ: تربت میں فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

355

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے نو اگست کو شام ساڑھے نو بجے آپسر آپدارک میں فوجی کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ تربت شہر اور گردونواح میں کئی چیک پوسٹوں کے باوجود سرمچار بہترین حکمت عملی کے ذریعے  دشمن کے ٹھکانوں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں، جس سے قابض فوج حواس باختگی کا شکار ہے۔ اسی وجہ سے ہر حملے کے بعد اندھادھند فائرنگ اور عام لوگوں کو حراساں کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔