کوئٹہ میں دو پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

423

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کوئٹہ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب 8 بجے کے وقت پی ایم ڈی سی سائٹ کے قریب ژڑی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

قابض فوج کے پوسٹ پر راکٹ گرنے سے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج کی مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔