چندریان تھری’ چاند کے مدار میں داخل ہو گیا

297

بھارت کی خلائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اس کا چاند مشن ‘چندریان تھری’ چاند کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔

بھارتی خلائی ایجنسی کے مطابق یہ چاند گاڑی 23 یا 24 اگست کو چاند کی سطح پر اُترنے کی کوشش کرے گی۔

اگر بھارت کی خلائی گاڑی چاند کی سطح پر اتر جاتی ہے تو یہ چاند تک رسائی حاصل کرنا والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔ اس سے قبل روس، امریکہ اور چین کامیابی سے اپنے مشن چاند کی سطح پر اتار چکے ہیں۔

بھارت نے چار برس قبل 2019 میں ’چندریان ٹو ‘مشن چاند پر روانہ کیا تھا تاہم یہ مشن چاند کی سطح پر چندریان ٹو کی لینڈنگ کے دروان تباہی کے باعث ناکام ہو گیا تھا۔اس بار دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ مشن کی ناکامی کی وجہ سے چندریان تھری مشن میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔