پنجگور: گرڈ اسٹیشن چوکی پر بم حملہ

249

ہفتے کی شب پنجگور گرڈ اسٹیشن پر قائم پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

تاہم حملے کے بعد شہر میں بجلی کی سپلائی جزوی طور پر معطل ہوکر رہ ہوگئی ہے۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ دستی بم گرڈ اسٹیشن کے احاطے میں گرکر پھٹ گیا، گرینڈ پھٹنے سے گرڈ اسٹیشن کا سسٹم جزوی طور پر متاثر ہوا، جس سے ایک ہیوی 10/13 کے ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا ہے جس سے تسپ عیسیٰ اور سوردو فیڈرز سمیت، گرڈ اسٹیشن کی بجل معطل ہوگئی ہے۔

اس سلسلے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔