بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے مشکے کے علاقے منگلی میں اکتیس جولائی کی صبح گیارہ بجے قابض فوج کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے منگلی میں دشمن فوج کی چوکی کے باہر موجود ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنایا اور چوکی پر راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔