بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت جنگی خان ولد جان محمد سکنہ تیرتیج آواران کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ شخص کو فورسز نے آواران کے علاقے تیرتیج سورہی بند سے حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔