بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ شب ساڑھے آٹھ بجے تربت کے علاقے جوسک میں پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر دستی بم حملہ کیا۔
ترجمان نے کہاکہ بم چوکی کے اندر گر کر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔