تربت: سالم بلوچ، محمد اکرم و دیگر کی جبری گمشدگی کے خلاف طلبہ کا احتجاج

177

بلوچ اسٹوڈنٹس کیچ کی جانب سے جمعرات کے روز ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

احتجاجی ریلی میں طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ڈگری کالج روڈ سے واک کرتے ہوئے شھید فدا چوک پر مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے لاپتہ سالم بلوچ، اکرم نعیم، سکی ساوڈ و دیگر کے تصاویر اٹھائے ان کی جبری گمشدگی کے خلاف اور بازیابی کے لیے نعرہ بازی کی۔

شھید فدا چوک پر مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ نے جبری گمشدگیوں کی سخت مذمت کی اور اس عمل کو آئین و قانون سے ماورا کہہ کر لاپتہ سالم بلوچ، اکرم نعیم اور سکی ساوڈ و دیگر کو بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ طلبا کی بڑھتی ہوئی جبری گمشدگیوں سے ہماری تعلیم پر اثر پڑرہا ہے اور طلبہ سمیت پورا خاندان عدم تحفظ کے شکار ہیں۔

مظاہرین نے کہاکہ ہم اپنے گھروں تعلیمی اداروں اور مسافر بسوں تک غیر محفوظ ہیں یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے اور تمام جبری لاپتہ طلبا کو بازیاب کرکے بلوچ طلبا کو پڑھنے اور جینا دیا جائے۔