بولان و ہرنائی حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

727

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بولان اور ہرنائی میں آئی ای ڈی حملوں میں قابض پاکستانی فوج، انکی رسد پہنچانے والی گاڑی اور مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا، حملوں میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے پیراسماعیل میں منصور ٹاپ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کیلئے پانی لیجانے والی ٹریکٹر کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں ٹریکٹر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے کہا کہ دھماکے کے بعد مذکورہ مقام پر پہنچنے والے قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو سرمچاروں نے ایک اور آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 21 جولائی 2023 کی رات ہرنائی میں چپرلیٹ کے قریب ایک مواصلاتی ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا، مذکورہ ٹاور قابض فوج کے پوسٹ کے قریب فوجی مقاصد کے غرض سے نصب کیا جارہا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج و اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔