مانچسٹر سٹی پہلی بار یورپ کا چیمپئن بن گیا

156

یورپین چیمئنز لیگ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی نے انٹر ملان کو ایک سفر سے شکست دے دی۔ 

انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں اطالوی کلب انٹر میلان کو ایک صفر سے شکست دے کر یورپی چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

یہ میچ ہفتے کی شب ترکیہ کے شہر استنبول میں کھیلا گیا۔

اس انگلش کلب نے پہلی مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس کامیابی کا کریڈٹ ہسپانوی کوچ پپ گوآرڈیولا کو دیا جا رہا ہے جو اپنی کوچنگ میں ماضی میں جرمن کلب بائرن میونخ اور ہسپانوی کلب ایف سی بارسلونا کو بھی یہ ٹائٹل جتوا چکے ہیں۔

‎یوئیفا چیمپئنز لیگ (UEFA Champions League) یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشنز (یوئیفا) کے زیر انتظام اہم یورپی کلبوں کے درمیان ایک سالانہ براعظمی کلب فٹ بال مقابلہ ہے جو متعدد کلبوں کے درمیان کھیلا جاتا ہے اور اس کپ کا فاتح ایک سال تک پورے یورپین فٹبال کلبز کا چیمپئن رہتا ہے-

پچھلے سال ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ نے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا تاہم وہ اس سال مانچسٹر سٹی کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کے بعد مقابلے سے باہر ہوگیا تھا-

ہسپانوی کلب میڈرڈ یوئیفا چیمپئنز لیگ میں سب سے زیادہ 14 مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے جبکہ اس بار شکست کھانے والے انٹر ملان یہ ٹائٹل 7 بار جیت کر دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ یوئیفا چیمپئنز لیگ جیتنے والی ٹیم ہے-