بلوچستان کے علاقے بولان سے لیویز فورس نے سیاحتی مقام سے تین افراد کی لاش برآمد کرکے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
برآمد ہونے والے لاشوں میں دو کی شناخت ان کے پاس سے برآمد ہونے والی شناخت کارڈ سے ہوگئی ہیں، جن میں عبدالصمد ولد حاصل خان اور مختیار ولد سید بہرام شامل ہیں۔
ایس ایچ او مچھ کے مطابق تینوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم لاشیں پرانی اور مسخ نہیں ہیں۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔