بلوچستان: 2 نوجوان بازیاب ، 1 لاپتہ

384

بلوچستان کے ضلع کیچ اور خضدار سے دو نوجوان بازیاب جبکہ ایک لاپتہ ہوا۔

تفیصلات کےمطابق رواں مہینے کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے گئے زامران کے رہائشی چار میں سے دو نوجوان عبد اللہ ولد عبدالرحمن اور شے مرید ولد مختار بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

خاندانی ذرائع نے انکی بازیابی کی تصدیق کی ہے جبکہ انکے ہمراہ لاپتہ کئے گئے مسلم ولد عارف اور فتح ولد معیار تاحال جبری لاپتہ ہیں۔

دریں اثنا خضدار سے ایک نوجوان عبدالوہاب قلندارنی کو جبری لاپتہ کیا گیا۔

خاندانی ذرائع کےمطابق انہیں بولان کالونی سے لاپتہ کیا گیا ہے جب وہ اپنے فیملی کے ہمراہ اسپتال سے گھر لوٹ آرہے تھے انہیں لاپتہ کیا گیا۔