بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب پنجگور میں گریڈ اسٹیشن کے قریب قائم قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر حملہ کیا، سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر سے چوکی پر متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔