زامران میں فورسز پوسٹ پر حملہ

455

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر گذشتہ رات زامران کے علاقے آرچنان کوْر میں حملہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا اور نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔

حملے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کو نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

گذشتہ رات ضلع قلات کے علاقے منگچر میں بھی مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں کو نشانہ بنایا تھا۔

دریں اثناء مسلم باغ میں ایک شدید نوعیت کے حملے میں پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کے ہیڈکوارٹر کو حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ جہاں متعدد حملہ آور ہیڈکوارٹر میں تاحال موجود ہیں۔

زامران اور منگچر حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں نہیں کی ہے تاہم ان علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنطیمیں متحرک ہیں جبکہ مسلم باغ میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری تحریک جہاد پاکستان نامی تنظیم نے قبول کی ہے۔