بلوچستان لبریشن فرنٹ نے پروم میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے گزشتہ شب 9 بجے پنجگور کے علاقے پروم میں کلگ کور میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔