ٹوئٹر لوگو، چڑیا کی جگہ کتے نے لے لی

198

ایلون مسک نے ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کر دیا ،چڑیا، کو اڑا کر ،کتے، کو لوگو بنا دیا گیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی تاریخ میں سب سے بڑی تبدیلی ہوئی ہے، اپنے حیران کن فیصلوں کی وجہ سے شہرت پانے والے اس کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کے لوگو کی نیلی چڑیا کی چھٹی کروا کر صارفین کو ایک اور بڑا سرپرائز دیا ہے۔

صارفین کو ٹوئٹر کے ویب پیج پر جانے سے نیلی چڑیا کی جگہ کتے کی تصویر نظر آ رہی ہے۔ تاہم اس وقت یہ تبدیلی صرف ویب پیج پر ہی کی گئی ہے اور ٹوئٹر ایپ پر ابھی بھی نیلی چڑیا والا لوگو ہی نظر آ رہا ہے۔

ہوم بٹن کے طور پر نظر آنے والی ٹوئٹر کی نیلی چڑیا کی بجائے اب صارفین کو کتے کی تصویر نظر آ رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ پیج ری فریش کرنے پر آنے والی چڑیا کی جگہ بھی کتے نے لے لی ہے۔