سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ ہوئی ہے۔
پاکستانی سفارتخانے نے سفارتخانے کی عمارت پر 3 گولیاں لگنے کی تصدیق کردی۔
سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ سفارتخارنے پر فائرنگ کا واقعہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔
سفارتی عملے کو سیکیورٹی دینا سوڈان حکومت کی ذمہ داری ہے۔
سفارتخانے نے سوڈان میں مقیم پاکستانیوں کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں فوج اور ریپڈ فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
دارالحکومت خرطوم میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان جھڑپوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دونوں گروپوں میں لڑائی کے دوران امریکی نمائندہ خصوصی کی گاڑی اور یورپی یونین نمائندہ خصوصی کا گھر بھی فائرنگ کی زد میں آچکا ہے۔