حب ندی میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر ہلاک

124

حب ندی میں نہاتے ہوئے دونوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ نعشیں نکال کر حب اسپتال پہنچا دی گئی ،ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیے گئے۔

متوفی کراچی کے رہائشی تھے ،واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں حب ندی مرد ،خواتین اور بچوں سے 10سے زائد زندگی نگل لی ہے اس کے باوجود حب انتظامیہ کی جانب سے ندی میں نہانے پر پابندی عائد نہ کیا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز حب ندی میں نہاتے ہوئے 2نوجوان گہرے پانی میں ڈوب گئے

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی رضاکاروں نے ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی نعشیں پانی سے نکال کر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب پہنچا دی جہاں پر ان کی شناخت 17سالہ انس ولد مشرف اور 16سالہ مزمل کے نام سے شناخت ہوئی اور ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی متوفی کراچی لیاری عثمان آباد کے رہائشی تھے ۔