کیچ: مسلح افراد نے نادرا آفس کو نذر آتش کردیا

481

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل دشت کے علاقے بل نگور میں مسلح افراد نے نادرا آفس کو نذر آتش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آج بارہ بجے مسلح افراد نے نادرا آفس پر حملہ کرکے وہاں پر موجود سارے مشینرنی کو نذر آتش کردیا اور آفس میں موجود تمام ملازم اور آفیسرز کو باہر جمع کرکے تنبیہ کے بعد چھوڈ دیا۔

خیال رہے گذشتہ مہینے تحصیل کے علاقے دشت کھڈان میں بھی نادرا آفس پر مسلح افراد نے حملہ کرکے سارے مشینری کو جلا دیا تھا اُس حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔

تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے