کوئٹہ میں فائرنگ سے ڈاکٹر زخمی

249
File Photo

کوئٹہ میں سریاب روڈ پرنجی کلینک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکٹر زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جرائم پیشہ عناصرسرگرم عمل ہوگئے ہیں اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔

نیو سریاب کے علاقے ندا محمد کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے نجی کلینک سے موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل لے اڑے، مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ڈاکٹر زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی شام ڈاکٹر محمد اعظم باجکانی اپنے کلینک میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح نقاب پوش ان کے کلینک میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر لوٹ مار شروع کردیا۔ اس دوران ڈاکٹر نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی اور گولیاں لگنے سے ڈاکٹر شدید زخمی ہوگیا۔ جس کو مزید علاج کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹر کے مطابق نقاب پوش افراد میرے کلینک میں گھس گئے، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر میرا موٹرسائیکل لے کر بآسانی وہاں سے فرار ہوگئے۔

انہوں پولیس سے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش نیو سریاب تھانہ عملہ کر رہا ہے مگرتاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔