واٹس ایپ گروپس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف

722

واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

واٹس ایپ کی گروپ چیٹس میں اب صارفین کے فون نمبروں کی بجائے ناموں کو دکھایا جائے گا۔

اس سے قبل واٹس ایپ گروپس میں جو افراد صارفین کی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہیں ہوتے تھے، ان کا فون نمبر میسج ببل میں شو ہوتا تھا۔

یہ اس حوالے سے ایک نئی اپ ڈیٹ ہے، اس سے قبل دسمبر 2022 میں واٹس ایپ گروپس میں میسج بھیجنے پر صارفین کی پروفائل فوٹو دکھانے کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔

نمبر کی جگہ نام نظر آنے سے صارفین کو گروپ چیٹ میں میسج بھیجنے والے کی شناخت کرنے میں مدد مل سکے گی۔

یہ نیا فیچر بڑے گروپس میں زیادہ مددگار ثابت ہوگا جس میں بہت زیادہ افراد کی موجودگی کے باعث لوگوں کے لیے ایک دوسرے کو پہچاننا مشکل ہوتا ہے۔

اس فیچر کا اطلاق گروپس کی چیٹ لسٹ پر بھی ہوگا اور وہاں اب نمبروں کی بجائے گروپ اراکین کے نام شو ہوں گے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ میں نام بنیادی طور پر یوزر نیم ہوتے ہیں جو صارف خود تحریر کرتے ہیں۔

اگر کسی صارف نے نام کی جگہ یوزر نیم میں اپنا نمبر ہی لکھا ہوا ہو تو پھر اس نئے فیچر میں آپ کے سامنے نام نظر نہیں آئے گا۔

واضح رہے کہ اس نئے فیچر سے صرف گروپس میں ہی لوگوں کے نام نظر آئیں گے، نجی چیٹس میں یہ کام نہیں کرے گا۔