بلوچستان: کینسر، مرگی و بخار سمیت کئی امراض کی ادویات ناپید

289

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں سے آمد اطلاعات کے مطابق کئی جان لیوا بیماریوں کے بنیادی ادویات ناپید ہوچکے ہیں۔

کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں کینسر ،مرگی ،گردے ، ڈائیلسز، تھیلیسمیا اور بخار سمیت کئی امراض کی ضروری ادویات مارکیٹوں سے غائب ہوگئیں، مریض مہنگے داموں بلیک میں ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے میڈیکل اسٹورز میں کینسر، مرگی، گردے ڈائیلسز، تھیلیسمیا اور بخار سمیت کئی امراض کی ضروری ادویات دستیاب نہیں ہیں۔

سی ٹی سکین میں استعمال ہونے والا انجیکشن جو عام میڈیکل اسٹورز پر 3 ہزار روپے میں فروخت ہوتا تھا اب وہ انجیکشن بلیک میں 7 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔

اسی طرح عام بخار کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی پیناڈول گولی بھی کوئٹہ کے میڈیکل اسٹورز میں بہت کم مقدار میں دستیاب ہے، کوئٹہ میں یہ ادویات نہ صرف میڈیکل اسٹورز سے غائب ہیں بلکہ سرکاری اسپتالوں میں بھی دستیاب نہیں ہیں۔