ہماری فوج نے دونیسک کی اہم سول آبادی پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے-روس

143

روسی وزارت کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے اس حوالے سے بعض تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ روسی فوج نے یوکرین میں پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے اور اب تک مختلف علاقوں میں تین سو سے زائد یوکرینی فوج مارے گئے ہیں

روسی امور دفاع نے یوکرینی علاقے دونیسک میں واقع کرسنیا گورہ نامی رہائیشی آبادی پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔

وزارت کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے اس حوالے سے بعض تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ روسی فوج نے یوکرین میں پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے اور اب تک مختلف علاقوں میں تین سو سے زائد یوکرینی فوج مارے گئے ہیں۔

کوناشینکوف نے بتایا کہ یوکرینی فوج کے ایک اسلحے کے گودام اور کارخانے کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ ہماری فوج نے دونیسک میں واقع کراسنیا گورہ نامی آبادی پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ چوبیس گھںٹوں میں یوکرینی فوج کو ملے امریکی ساختہ چھ راکٹ اور نو عدد ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔

اب تک روسی فوج نے یوکرین کے 384 طیارے،207 ہیلی کاپٹر،3114 ڈرونز،404 دفاعی میزائل نظام،7852ٹین اور بکتر بند گاڑیاں،1017 راکٹ،4082 کروز میزائل اور 8363 خصوصی فوجی گاڑیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔