کوئٹہ: ہماری بہن اور والد بااثر شخصیت کے قبضے میں ہیں – عبدالصمد

342

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پریس کلب کے احاطے میں قرآن پاک ہاتھ میں تھامے سبی کے رہائیشوں عبدالصمد اور ان کی اہلیہ نے مدد کی اپیل کی ہے۔

عبدالصمد اور اہلیہ نے قران ہاتھ میں تھام کر کہا کہ ان کے والد میر حسن اور اس کی بہن ( ق ) کو علاقے میں بااثر افراد اغواءکرکے لئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں رشتہ جوڑنے کا جھانسہ دیا گیا تھا جیسے ہی پہنچے تو انہوں نے ہماری بہن اور والد صاحب کو قبضے میں لے لیا ہے اور ہمیں چھوڑ دیا ہے ۔

انہوں نے صوبائی حکومت ، ڈی آئی جی بلوچستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور ان کی فریاد سننے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر انہوں نے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاج کا اعلان کرینگے ۔