منگل کے روز کوئٹہ میں شال کوٹ تھانے پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
نامعلوم افراد شال کوٹ تھانے پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امدا د کیلئے ہسپتال لے جایا گیا۔ ابتدائی طور پر پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی طرف سے قبول نہیں کیا گیا ہے