بلوچ ریپبلکن گارڈ کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں قابض پاکستان کے پولیس فورس کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے شال کوٹ تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا دھماکے کے نتیجے میں پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ املاک و گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
دوستین بلوچ نے کہا کہ ہماری تنظیم اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستان فوج کے بلوچستان سے انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔