پانچ سالوں سے لاپتہ بھائی کو بازیاب کیا جائے – ہمشیرہ محمد آصف

182

کراچی سے حراست بعد جبری لاپتہ محمد آصف کی ہمشیرہ کا کراچی میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ آمد لاپتہ، بھائی کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

کراچی میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ سے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے بی بی شیرین بلوچ نے بتایا کہ انکے بھائی محمد آصف کو پانچ سال قبل بلدیہ ٹاون مہاجر کیمپ کراچی سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا جس کے بعد سے محمد آصف منظر عام پر نہیں آسکا ہے-

بی بی شیرین بلوچ کا کہنا تھا کہ وہ اس دؤران اپنے بھائی کی جبری گمشدگی کے کیسز کراچی میں جمع کراچکی ہے جبکہ لاپتہ افراد کے کمیشن اور جے آئی ٹی میں بھائی کی جبری گمشدگی کے تفصیلات جمع کرائے لیکن اس تمام دؤرانیہ میں کہیں سے بھی انہیں کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا اور نہ آج تک بتایا گیا ہے کہ انکے بھائی کو کس جرم میں لاپتہ کرکے کہاں رکھا گیا ہے-

لہمشیرہ کا کہنا تھا کہ محمد آصف گھر کا واحد کفیل ہے اور گھر کو سمبھالنے کے لئے کراچی میں محنت مزدوری کررہا تھا اگر اس پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کرکے فری ٹرائل کا موقع فراہم کیا جائے-

بی بی شیرین بلوچ نے مزید کہا کہ میں اپنے بھائی کی باحفاظت بازیابی کے لئے حکومت اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتی ہوں کے وہ اس معاملے میں اقدامات اُٹھائیں تاکہ محمد آصف کو انصاف مل سکے-