مستونگ: دو افراد لاپتہ

341

بلوچستان کے ضلع مستونگ سے ڈھاڈر کے دو رہائشی جبری طور پر لاپتہ کردیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق رواں سال کے یکم فروری کو پاکستانی فورسز نے دو افراد رؤف ولد عبداللہ اور امیر ولد محمد امین سکنہ ڈھاڈر کو ایک ہوٹل سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

لواحقین نے کہا کہ انہیں کس جرم میں لاپتہ کیا گیا ہے ہمیں بتایا جائے اور انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

یاد رہے کہ ضلع مستونگ سے گذشتہ ہفتے ایک اور نوجوان نصیب اللہ شاہوانی بھی لاپتہ ہوئے تھے۔

انسانی حقوق کی تنظمیں اور بلوچ قوم پرست جماعتیں بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کی جبری گمشدگیوں اور مسخ شدہ لاشوں کا ذمہ دار پاکستانی فورسز کو ٹھہراتے ہیں۔

جبکہ کوئٹہ سے محمد رحیم زہری و انکی بیوی رشیدہ بدستور جبری طور پر لاپتہ ہیں۔