لا پتہ ہونے والے محمد نعیم کاقاتل اس کے قریبی ساتھی نکلا، قتل میں استعمال ہونے والی پسٹل کو بھی برآمد کر لیا گیا -ڈی ایس پی سوراب یوسف ریکی
گزشتہ دنوں سوراب سے لاپتہ ہونے والے محمد نعیم ولد جمعہ خان کو سوراب سے نامعلوم افراد نے لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا، خاندان نے محمد نعیم کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے تلاشی شروع کر دی۔
ڈی ایس پی سوراب یوسف ریکی اور ایس ایچ او سوراب منیر احمد جتک نے لاپتہ ہونے والی نوجوان کی تلاشی شروع کردی۔
جدید ٹیکنالوجی سے مقتول کا موبائل فون پر رابطہ کرنے والے افراد جو دوران لاپتہ ہوہی تھی۔ اسکے قریب ساتھی کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش شروع کردی دوران تفتیش ساتھی نے اعتراف جرم کر لیا ۔
قاتل نے اعتراف جرم قبول کرنے کے بعد جائے وقوعہ کی بھی نشاندہی کرلی اس دوران ایس پی سوراب اور ڈی ایس پی سوراب ایس ایچ او سوراب اور پولیس کے نوجوان جائے وقوعہ موضع اناری پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا نعش کو سول ہسپتال سوراب منتقل کردیا۔ مزید تفتیش سوراب پولیس کر رہی ہے۔