تھرکول منصوبہ، چوریوں کی بڑھتی وارداتوں پر چینی کمپنی پریشانی کا شکار

263

سندھ میں تھر کول بلاک ون میں چوریوں کی بڑھتی وارداتوں پر چینی کمپنی نے حکومت سندھ کو خط لکھ دیا۔

چینی کمپنی کے چیئرمین مینگ ڈھونگ آئی نے چیف سیکرٹری سندھ کے نام خط لکھا ہے جس کے مطابق چیئرمین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چوری کی وارداتوں میں مقامی نوجوان ملوث ہیں جب کہ قیمتی اسٹیل، الیکٹرک کیبل اور دیگر آلات چوری کرنے والوں کو پولیس سے چھڑوا لیا جاتا ہے۔

چینی کمپنی کے چیئرمین نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ کچھ روز قبل بھی بجلی سپلائی کی ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچایا گیا۔

خط میں چیئرمین کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ سے تھر کول بلاک ون کی باڑ سے دو کلو میٹر تک غیر متعلقہ افراد کی آمد ورفت پر پابندی عائدکرنےکی بھی گزارش کی گئی۔ چینی کمپنی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ اگر چوریاں نہ رکیں تو مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔