بھارتی نژاد امریکی اجئے بنگا عالمی بینک کے سربراہ نامزد

268

امریکی صدر نے ماسٹرکارڈ کے سابق سربراہ اجے بنگا کو ورلڈ بینک کا سربراہ نامزد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن کی جانب سے انڈین امریکن اجئے بنگا کو عہدہ دیے جانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں سےنمٹنے کے لیے بہتر اقدامات ممکن بنانا ہے۔

اس موقع پر صدربائیڈن نے کہا کہ بنگا کو عالمی رہنماؤں کے ساتھ کام کا وسیع تجربہ ہے۔

دوسری جانب جرمنی کی جانب سے بھی عالمی بینک کےسربراہ کی نامزدگی کی توقعات ہیں جب کہ جرمنی نے خاتون کو ورلڈ بینکسربراہ بنانےکی وکالت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجئے بنگا کی تعیناتی مئی تک ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جب کہ ماحولیاتی امور پر اصلاحات کےتنازع کا شکار عالمی بینک کے موجودہ سربراہ ڈیوڈ ملپاس نے پچھلے ہفتے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔